وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں مالے کے صدارتی دفتر میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ، مالدیپ کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے کی وزیراعظم کو سلامی ، گاڈ آف آنر پیش، دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے

منگل 25 جولائی 2017 18:12

وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں مالے کے صدارتی دفتر میں باضابطہ استقبالیہ ..
مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعزاز میں مالے کے صدارتی دفتر میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی ، مالدیپ کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی ، وزیراعظم کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی مالے کے صدارتی دفتر آمد پر مالدیپ کے صدر نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

صدارتی دفتر میں وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں مالدیپ کے طلباء کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز ثقافتی شو پیش کیا گیا ۔ مالدیپ کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی جبکہ وزیراعظم کو سات توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانے بجائے گئے اور وزیراعظم نوازشریف کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ وزیراعظم سے مالدیپ کی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا گیا ۔ وزیراعظم نے بھی اپنے وفد کا مالدیپ کے صدر سے تعارف کرایا ۔

متعلقہ عنوان :