پنجاب حکومت نے لاہوردھماکے میں جاں بحق افرادکے ورثاء کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا

جاں بحق افرادکے ورثاء کو20لاکھ اور زخمیوں کو 10لاکھ جبکہ معمولی زخمی افرادکو3لاکھ مالی امداد دی جائے گی۔پنجاب حکومت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 17:56

پنجاب حکومت نے لاہوردھماکے میں جاں بحق افرادکے ورثاء کیلئے مالی امداد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہوردھماکے میں جاں بحق افرادکے ورثاء کیلئے مالی امدادکااعلان کردیاہے،جاں بحق افرادکے ورثاء کو20لاکھ اور زخمیوں کو 10لاکھ مالی امداد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خود کش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے مالی امداد کااعلان کردیاہے۔

جس کے تحت جاں بحق افرادکے ورثاء کو20لاکھ اور زخمیوں کو 10لاکھ مالی امداد دی جائے گی۔ اسی طرح معمولی زخمی افرادکو3لاکھ مالی امداد دی جائے گی۔ واضح رہے صوبائی دارلحکومت میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خود کش دھماکے میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ عنوان :