حکومت اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات ناکام ،ایسوسی ایشن کاہڑتال جاری رکھنے کااعلان

خطرہ جتنا بھی بڑھ جائے تین ایکسل ٹینکرزنہیں لگائیں گے، موٹروے پولیس ڈرائیوروں پرتشدد اور بلاوجہ چالان کرتی ہے،سانحہ احمد پور شرقیہ میں ٹینکرکوآگ ہم نہیں لگائی لوگوں نے جلایا،مذاکرات ناکام ہونے سے ملک میں پٹرول کامصنوعی بحران پیداہونے خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 17:41

حکومت اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات ناکام ،ایسوسی ایشن کاہڑتال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : حکومت اور آئل ٹینکرز آنرزایسوسی ایشن کے سیلزٹیکس پرمذاکرات ناکام ہوگئے،آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کوناکام قراردیتے ہوئے کہاکہ اوگرا کی پالیسی غلط ہے اس کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاکہ 10سال پرانے قوانین کوتبدیل کیاجائے۔

40ہزار پٹرول کی ترسیل کیلئے دو ایکسل کاٹینکراستعمال ہوتارہا۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کاکہناکہ خطرہ جتنا بھی بڑھ جائے لیکن تین ایکسل ٹینکرزنہیں لگائیں گے۔ٹینکرزمالکان کاکہناہے کہ موٹروے پولیس ہمارے ڈرائیوروں پرتشدد کرتی ہے اور بلاوجہ چالان کردیتی ہے۔سانحہ احمد پور شرقیہ میں ٹینکرکوآگ ہم نہیں لگائی لوگوں نے جلایا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں تیل چوری کرنے والے افرادذمہ دار تھے۔ واضح رہے حکومت اور آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے سے ملک میں پٹرول کامصنوعی بحران پیداہونے کاخطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :