بی ایم سی میں فوڈ پوائزنگ سے متاثرہ 35 طالبات لائی گئیں، ایم ایس کی محکمہ صحت کو رپورٹ

منگل 25 جولائی 2017 18:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی طالبات کے مضر صحت کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے کی ابتدائی رپورٹ محکمہ صحت میں جمع کروادی رپورٹ کے مطابق طالبات کی حالت فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے خراب ہوئی منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر ایو ب کاکڑ کی جانب سے یہ دعوہ کیا گیا ہے کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی کل 35طالبات بی ایم سی ہسپتال لائی گئیںہفتے کو ابتدائی طورپر 7طالبات ہسپتال مختلف اوقات آئیںجنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیااور واقع کو روٹین کے مطابق تصور کیا گیا تاہم اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے اچانک 22طالبات کو بی ایم سی لایا گیا جنہیں الٹی ،ڈائریا اور پیٹ میں انفیکشن کی شکایت تھی جس پر حالت کی سنگینی کو جانتے ہوئے طلباء کو دوائیوں کے ساتھ ساتھ انکا پیٹ بھی واش کیا گیا جبکہ پیر کو مزید تین طالبات کو بی ایم سی لایا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بظاہر فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے طالبات کی طبیعت خراب ہوئی تاہم طالبات کے خون اور پاخانہ کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیںجن کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی وجوہات معلوم ہوسکیں گی ۔