دہشت گردی سے بچ جانیوالے زخمیوں کی اموات کی وجہ طبی سہولیات کا فقدان، ذمہ دار شہبازشریف ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی

سالوں میں سرکاری ہسپتالوں کا بیڑہ غرق نہ کیا جاتا تو سینکڑوں زخمی بچ سکتے تھے، زخمیوں کو گلدستے نہیں ادویات اور سہولیات ملنی چاہئیں

منگل 25 جولائی 2017 18:08

دہشت گردی سے بچ جانیوالے زخمیوں کی اموات کی وجہ طبی سہولیات کا فقدان، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بچ جانے والے زخمیوں کی اموات کی وجہ طبی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں کیونکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے جن کا خون دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ شہبازشریف کی گردن پر بھی ہے، اس طرح دہشت گردوں سے بچ جانے والے سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل سہولیات کے فقدان سے دم توڑ دیتے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف حکومت کے موجودہ 10 سال کے دوران صرف لاہور میں 8 سو سے زائد بے گناہ شہری اپنی زندگی ہار چکے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں عام مریض ایڑیاں رگڑ رہے ہوتے ہیں تو زخمیوں کو وہاں کون پوچھے گا، وزیراعلیٰ اور ان کے وزراء ہر حادثہ کے بعد ہسپتالوں میں گلدستے لے کر فوٹو سیشن کیلئے پہنچ جاتے ہیں حالانکہ اس وقت زخمیوں کو ان کے گلدستوں کی نہیں ادویات اور سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے جو وہاں نہیں ملتیں۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اگر گزشتہ 10 سال میں شہبازشریف پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا بیڑہ غرق نہ کرتے تواب تک سینکڑوں زخمیوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :