ڈیرہ مراد جمالی ،گھریلو نا چاکی پر میاں بیوی نے زہریلی دوا کھا لی، تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 25 جولائی 2017 18:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں گھریلو نا چاکی پر میاں بیوی نے زہریلی دوا کھا لی تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جما لی کے پولیس تھانہ منجھو شوری کے علاقے میں گھریلو نا چاکی کی بناء پر نو شادی شدہ جوڑے نے زہر یلی دوا کھا لی دونوں افراد کی شنا خت شاہ محمد اور حنیفاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی رمنتقل کردیا گیا پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :