قلعہ سیف اللہ میں لیویز کی کارروائی ،چنگچی چھیننے والا ملزم گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

منگل 25 جولائی 2017 18:01

قلعہ سیف اللہ میں لیویز کی کارروائی ،چنگچی چھیننے والا ملزم گرفتار،مسروقہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) قلعہ سیف اللہ میں لیویز کی کاروائی چنگچی چھیننے والا ملزم گرفتارمسروقہ سامان برآمد ،تفصیلا ت کے مطابق منگل کو لیویز نے قلعہ سیف اللہ کے تھانہ اختر زئی کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ بازار سے چنگچی چھیننے والے ملزم ندا آغا کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے مسروقہ چنگچی اور سامان برآمد کرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔