جعفر آباد ،پانی کی تقسیم کے تنازع پر دو قبائلوں میں جھگڑا،فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے

منگل 25 جولائی 2017 18:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) جعفر آباد میں پانی کی تقسیم کے تنازع پر دو قبائلوں میں جھگڑافائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کیٹل فارم تھانہ کی حدود میں پانی کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبا دلہ ہوا جس سے چار افراد محمد اعظم ،علی محمد ،خالق داد،محمد صلاح زخمی ہوگئے جنہیں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیازخمیوں میں دو کی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :