کوئٹہ ،پولیس کی کارروائی ،اشتہاری ملزم گرفتار ،چرس برآمد

منگل 25 جولائی 2017 18:01

کوئٹہ ،پولیس کی کارروائی ،اشتہاری ملزم گرفتار ،چرس برآمد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم گرفتار چرس برآمد،پولیس کے مطابق ایس پی سٹی حسین لہڑی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سول لائن محمد بلوچ کی سربراہی میں سول لائن پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے اشتہاری ملزم رحیم الدین کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے 8کلو گرام چرس برآمد کرلی ،ملزم پولیس کو ایف آئی آر نمبر48/17میں دفعہ 394کے تحت مطلوب تھا جبکہ ملزم کے خلاف منشیات کا ایک اور مقدمہ 118/17بھی درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :