کوئٹہ ،سول ہسپتال میں قائم ٹراما سینٹر کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے ٹراما سینٹر کی حفاظت کیلئے ایف سی فراہم کرنے کی درخواست کردی

منگل 25 جولائی 2017 18:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں قائم ٹراما سینٹر کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے ٹراما سینٹر کی حفاظت کیلئے ایف سی فراہم کرنے کی درخواست کردی منگل کو منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر فہیم خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اکثر اوقات دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی واقع کے بعد مریضو ں کے اٹینڈ ڈینٹس کی بڑی تعداد ٹراما سینٹرمیں آجاتی ہے اور اکثر ڈاکٹروں اور عملے کے ہراسا ں کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے جس کی واضح مثال 6جون کو پیش آنے والا واقع ہے جہاں ایک مریض کے تیماردار آپریشن تھیٹر میں گھس آئے اور ٹراما سینٹر کی کئی قیمتی اشیاء کو تباہ کردیا لہذا ٹراما سینٹر کے عملے کی حفاظت اور پیشہ وارانہ ذمہداریوں آزادنہ طورپر سرانجام دینے کیلئے ٹراما سینٹر میں ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے جبکہ مراسلے میں ایم ایس سول ہسپتال کے 7جون کو ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوںنے ٹراماسینٹر میں ایف سی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس خط کا کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :