حکومت اگر دہشت گردی سے لڑنا چاہتی تو آج نیکٹا فعال ہوتا، پولیس کے تقریباً300جوان شہید ہو چکے ہیں، ناراض وفاقی وزیر داخلہ نے ملک میں کیا کام کرنا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کا پول بھی کھل گیا ہے،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 17:52

حکومت اگر دہشت گردی سے لڑنا چاہتی تو آج نیکٹا فعال ہوتا، پولیس کے تقریباً300جوان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر دہشت گردی سے لڑنا چاہتی تو آج نیکٹا فعال ہوتا، پولیس کے تقریباً300جوان شہید ہو چکے ہیں، ناراض وفاقی وزیر داخلہ نے ملک میں کیا کام کرنا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کا پول بھی کھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جنرل ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پولیس نے بہت بہادری کے ساتھ اس عفریت کا مقابلہ کیا ہے، پولیس کے تقریباً300 جوان شہید ہو چکے ہیں، حکمرانوں کے نہ حوصلے نظر آتے ہیں، دہشت گردوں سے لڑنے کے نہ ارادے، حکمرانوں کی صفوں میں وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، سیف سٹی پراجیکٹ بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے کہ کیا چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں وفاقی وزیر داخلہ حکومت سے ناراض ہو اس نے کیا کام کرنا ہے، حکومت اگر دہشت گردی سے لڑنا چاہتی تو نیکٹا فعال ہوتا، ہر گاڑی، موٹرسائیکل ،رکشہ چیک نہیں ہو سکتا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردی کی جڑ کو ختم کرنا ہو گا۔