سکیورٹی ادارے کی بند روڈ پرکاروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

ملزم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کابھائی اور افغانستان کارہائشی ہے، گرفتار دہشتگردسے فیروزپور روڈ دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 17:17

سکیورٹی ادارے کی بند روڈ پرکاروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار،اسلحہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : سانحہ لاہورکے نتیجہ میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف کاروائی تیزکردی ہے،بند روڈ پرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے لاہورکے علاقے بند روڈ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک دہشتگردکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کابھائی اور افغانستان کارہائشی ہے۔

گرفتارملزم کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔سکیورٹی اداروں نے گرفتار دہشتگردسے فیروزپور روڈ دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے صوبائی دارلحکومت میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خود کش دھماکے میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


متعلقہ عنوان :