سرچ انجن گوگل نے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا

منگل 25 جولائی 2017 17:39

سرچ انجن گوگل نے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) سرچ انجن گوگل نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد خان عرف چائے والا کو ٹیسٹ کرکٹر بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک مارکیٹ میں چائے بنانے والے ارشد خان کی ایک تصویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے راتوں رات انہیں مشہور کردیا ،مختلف ٹی وی چینلز نے انہیں اپنے شوز میں بلایا جبکہ ان کے کئی فوٹو شوٹس بھی ہوئے ۔ایک جانب جہاں ارشد خان اپنی شکل و صورت کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہوئے وہیں سرچ انجن گوگل نے ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے ان کی تصویر سابق پاکستانی آف سپنر ارشد خان کے ساتھ بدل کر انہیں کرکٹر بنادیا

متعلقہ عنوان :