غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت ختم ، سعودی عرب میں باہر جانے والے اقامہ ساتھ لے کر جائیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 16:54

غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت ختم ، سعودی عرب میں باہر جانے والے اقامہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت آج ختم ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی چار مہینے کی مہلت ختم ہو گئی ۔سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت اقامہ ضرور ساتھ رکھیں ۔ جس کی وجہ غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت کا ختم ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن سے کبھی بھی سعودی پولیس اقامہ دکھانے کا مطالبہ کر سکتی ہے لہٰذا تمام تارکین وطن کو اپنا اقامہ اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 29مارچ کو غیر قانونی تارکین وطن کے لیے اعلان کیا تھا کہ خود بخود جلد سے جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں ۔ایسے میں ان کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی جائے گی۔عام معافی کی یہ مدت 25 جولائی تک تھی جو کہ آج ختم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :