چین ،بنگلہ دیش سرمایہ کاری فورم اگست میں بیجنگ میں منعقد ہوگا

فورم میں دونوں ملکوں کے سرکاری عہدیداران ،صنعتاور سرمایہ کاروں سمیت 300 سے زائدشخصیات شرکت کریں گی

منگل 25 جولائی 2017 17:03

چین ،بنگلہ دیش سرمایہ کاری فورم اگست میں بیجنگ میں منعقد ہوگا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) چین -بنگلہ دیش سرمایہ کاری فورم اگست میں بیجنگ میں منعقد ہوگا،اس فورم کے لیے ایک میڈیا پروموشن بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہوئی فورم میں دونوں ملکوں کے سرکاری عہدیداران ،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سمیت تین سو سے زیادہ شخصیات شرکت کریں گی۔شرکا دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے تحت تعاون کے مواقعوں پر بحث کریں گے۔

بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ ،بنگلہ دیش کی حکومت اور صنعتی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ اس فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں چینی سفارتخانے کے اقصادی و تجارتی قونصلر لی گوانگ جون نے میڈیا پروموشن کے موقع پر کہا کہ حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کار بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ بنگلہ دیش چینی سرمایہ کاروں کے لیے مزید ترجیحاتی پالیسی اپنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کے چین میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چین -بنگلہ دیش سرمایہ کاری فورم کا چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی کونسل اور یورو منی کانفرنس نے مشترکہ طور پر اہتمام کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :