سیاسی و معاشی استحکام ترقی یافتہ خوشحال پاکستان کیلئے نا گزیر ہے ،
2018 ء کے انتخابات میں عوام ایک بار پھر محمدنوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے، مخالفین کو محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کو دائو پر نہیں لگانا چائیے،وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا بیان
منگل 25 جولائی 2017 17:03
(جاری ہے)
منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے محض جے آئی ٹی کی رپورٹ کوبنیاد بنا کر وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا ایک غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق سماعت مکمل ہو چکی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وزیراعظم کے خلاف استعفے کا پروپیگنڈا کرنا مخالفین کی جانب سے درحقیقت سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کاا ظہار ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کو منفی سیاست کی بجاے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور پانامہ کیس سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے اداروں پر اثر انداز ہونے کے اپوزیشن کے تمام تر خدشات اور الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں اور وزیراعظم نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کی خاطر جے آئی ٹی کے خلاف اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود پیش ہوئے اور اپنے موقف کو واضح کیا۔انہوںنے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ آخر پانامہ کیس کے ضمن ہونے والے پروپیگنڈے میں یہ بھی تو بتایا جائے کہ نوازشریف نے آخر کس منصبوے میں خدانخواستہ کس قسم کی کرپشن کی ،ان کا تو یہ کردار ہے کہ موجودہ دور حکومت میں انہوں نے اپنی دیانت اور ایمانداری اور شفاف پالیسیز کی بدولت ملک و قوم کے اربوں روپے کی بچت کی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک محب وطن اور سچے پاکستانی ہیںجنہوں نے آج چار سال کے قلیل عرصے میں ملک کو اپنے پائوں پر لاکھڑا کیاہے ۔امن وامان ،معاشی استحکام اور توانائی بحران کے خاتمے میں محمدنواز شریف کے کردار کو عالمی سطح پر سہراہا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مخالفین کو محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کو دائو پر نہیں لگانا چائیے اور انہیں 2018 ء کے انتخابات کا انتظار کرنا چائیے جب سب کی کارکردگی کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ کس قیادت نے پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام دلاتے ہوئے خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا اور کس قیادت نے پاکستان کو پیچھے لے جانے کی مذموم کوشش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.