عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور

سہیل محمود اگست میں عبدالباسط کی جگہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے

منگل 25 جولائی 2017 17:03

عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) فارن سروس کے سینئر ترین افسر عبدالباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ،سہیل محمود اگست میں عبدالباسط کی جگہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالباسط نے جونیئر افسر کو ترجیح دینے پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے انہوں نے وزیر اعظم کو درخواست دے دی ہے وہ ہے۔

وہ اس وقت بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں اور اپریل 2018 میں ریٹائرڈ ہونا ہے۔سہیل محمود اگست میں عبدالباسط کی جگہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے جب کہ سہیل محمود ابھی ترکی میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ واضح رہے کہ عبدالباسط مئی 2012 سے مارچ 2014 تک جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :