سوات یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام خوش آئند ہے،

یونیورسٹی کیلئے 90کروڑ روپے منظور کرانے کے ساتھ جاری بھی کروا لئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت یونیورسٹی کیلئے زمین دینے میں تاخیر کر رہی ہے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا تقریب سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 17:03

سوات یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام خوش آئند ہے،
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام خوش آئند ہے، یونیورسٹی کیلئے 90کروڑ روپے منظور کرانے کے ساتھ جاری بھی کروا لئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت یونیورسٹی کیلئے زمین دینے میں تاخیر کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ سیدو شریف میں سوات یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام خوش آئند ہے، کیمپس کے قیام میں خصوصی تعاون پر ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیلئے 90کروڑ روپے منظور کرانے کے ساتھ جاری بھی کروالئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت یونیورسٹی کیلئے زمین دینے میں تاخیر کر رہی ہے۔