گڈانی کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے 9ماہی گیروں کو بچالیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 16:53

گڈانی کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے 9ماہی گیروں کو بچالیا گیا
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیر کشتی کے 9ماہی گیروں کو ریسکیوکرکے زندہ سلامت بچالیا گیا ‘سمندر میں ریسکیو آپریشن میرین ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی اطلاع پر بائیکو آئل ریفائنری کی پٹرولنگ بوٹ نے کیا اس حوالے سے بائیکو آئل ریفانئری کے حکام کے مطابق پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی ایجنسی حکام نے اُنہیں اطلاع دی کہ سنہرا پوائنٹ اور چرنا پہاڑی کے درمیان ایک ماہی گیر کشتی میں سوار ماہی گیروں نے انہیں نے انہیں اطلاع دی ہے کہ انکی کشتی میں سوراخ ہونے کے سبب کشتی میں پانی بھر گیا ہے اور انکی جانیں خطرے میں ہیں جس پر بائیکو آئل ریفائنری کی پیٹرولنگ بوٹ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور مذکورہ متاثرہ کشتی کے پاس پہنچ کر اس میں سوار 9ماہی گیروں کو زندہ سلامت بچالیا جبکہ کشتی میں پانی بھر جانے کے سبب وہ سمندر میں ڈوب گئی بائیکو آئل ریفانئری حکام کے مطابق ریسیکو کئے گئے 9ماہی گیروں کو کراچی ہاربر پہنچادیا گیا ہے اور انکا تعلق بھی کراچی کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ غرآب ہونے والی کشتی گڈانی بلوچستان فشرکی رجسٹررتھی۔