بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کیسکو کی کارروائی ،11افراد گرفتار ،30غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

85افراد کے خلاف تحریری درخواست متعلقہ انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی

منگل 25 جولائی 2017 16:52

بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کیسکو کی کارروائی ،11افراد گرفتار ،30غیرقانونی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مختلف علاقوںمیں جاری ہے اس سلسلے میںسپیشل مجسٹریٹ کیسکوسنٹرل سرکل اوراایکسئن کیسکوسٹی ڈویژن شاہدرئیسانی کی زیرنگرانی لائن سپرنٹنڈنٹ رستم خان، حاجی محمد الطاف پرمشتمل ٹیموںنے بجلی چوروں کے خلاف سیٹلائٹ ٹائون اورمہردرسب ڈویژن کے علاقوںمیںکارروائی کی ۔

اس دوران سیٹلائٹ ٹائون بلاک 4، ملاسلام روڈ ، کلی بادیزئی، مٹھاچوک کے علاقو ں سے 11افرادکو الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت بجلی چوری پر گرفتارکرکے اُنھیں جیل بھیج دیاگیاجن میں سیٹلائٹ ٹائون کے ایک نیٹ کیفے ، 3کمرشل صارفین اور ایک بورنگ مشین شامل ہیں جو غیرقانونی طورپربجلی حاصل کررہے تھے اُن کے برقی آلات ضبط کرکے تمام 11افرادکو گرفتارکرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کلی بادیزئی میں ساڑھے چارلاکھ روپے کے نادہندہ صارف کو جو ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے اُن کے کنکشن بھی منقطع کرکے اُن کے برقی آلات ضبط کرلئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکوسریاب سب ڈویژن کے ایس ڈی او نعیم بنگلزئی نے اپنے متعلقہ سب ڈویژن میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27گھریلو اور14کمرشل صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے۔

اس دوران اُن کے برقی آلات بھی اتاردئیے گئے۔اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوخضدارسرکل میرمجیب مری کی زیرنگرانی ایگزیکٹوانجینئرز سید آصف شاہ، سید ضیاء اللہ شاہ ہاشمی اورسب ڈویژنل افسران ولائن سٹاف پرمشتمل ٹیموںنے خاران، کردگاپ،قلات، مستونگ، منگچر، سوراب کے علاقوںمیںکارروائی کی ۔ جس کے دوران30غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتارکرقبضے میں لئے گئے جبکہ 85افرادجو غیرقانونی طورپربجلی حاصل کررہے تھے اُن کے کنکشنز منقطع کرکے اُنکے خلاف تحریری درخواست متعلقہ علاقوںکے انتظامیہ کوارسال کردئیے گئے ہیں تاکہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اس کے علاوہ کیسکوکی ٹیموںنے مختلف علاقوںمیں70گھریلو اورکمرشل نادہندگان کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن کے ذمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔دریں اثناء سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکوخضدارسرکل میرمجیب مری نے سرکل کے تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھیں اوراُن سے کوئی رعایت نہ کی جائے نیز صارفین بھی بجلی چوروں کی نشاندہی اوربجلی چوری سے اجتناب کرکے کیسکوسے تعاون کریں بصورت دیگر بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاکر اُن کے تمام برقی آلات ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی علاوہ ازیں بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی زحمت پر کیسکواُن کے کسی بھی نقصان کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :