سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کا جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ

منگل 25 جولائی 2017 16:44

سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کا جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے فیروز روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی جگہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس افسران کی طرف سے جمع کئے جانے والے شواہد اور ابتدائی تحقیقات کے تناظر میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔