سانحہ فیروز پور روڈ، دونامعلوم لاشوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی

منگل 25 جولائی 2017 16:44

سانحہ فیروز پور روڈ، دونامعلوم لاشوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)فیروز پور روڈ پرہونے والے خود کش دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے دو نا معلوم افراد کی لاشوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سانحہ میں 25افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے شناخت ہونے پر 23لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز نا معلوم لاشوں میں سے ایک کی ارشد مسیح کے نام سے شناخت ہو گئی ہے جس کے بعد پوسٹمارٹم کیا گیا ۔