سندھ اسمبلی ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے اغواء کا معاملہ اٹھایا گیا

ان کارکنوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، حکومت سندھ کی یقین دہانی

منگل 25 جولائی 2017 16:44

سندھ اسمبلی ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے اغواء کا معاملہ اٹھایا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے اغواء کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی کے ان کارکنوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رکن وقار شاہ نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ نیو کراچی سے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو اغواء کیا گیا ہے ۔ انہیں ایک فلاحی ادارے کی ایمبولینس میں زبردستی بٹھا کر کچھ لوگ اپنے ساتھ لے گئے ۔ خدشہ ہے کہ کہیں انہیں قتل کرکے ان کی لاشیں نہ پھینک دی جائیں ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حکومت اس طرح کی غیر قانونی حرکت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی ۔ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کرے گی ۔