سندھ اسمبلی، ڈی جی نیب کراچی الطاف بھوانی کے خلاف تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دی گئی

منگل 25 جولائی 2017 16:38

سندھ اسمبلی، ڈی جی نیب کراچی الطاف بھوانی کے خلاف تحریک استحقاق کمیٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ڈی جی نیب کراچی الطاف بھوانی کے خلاف تحریک استحقاق منگل کو سندھ اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ۔ استحقاق کمیٹی الطاف بھوانی کو بلا کر ان کے بیان کی وضاحت طلب کر ے گی ۔ یہ تحریک استحقاق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے پیش کی تھی ۔

(جاری ہے)

غلام قادر چانڈیو نے اپنی تحریک استحقاق میں کہا کہ الطاف بھوانی نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران یہ بیان دیا ہے کہ سندھ اسمبلی بدنیتی پر مبنی قانون بنا رہی ہے ۔ ایک سرکاری ملازم کیسے کہہ سکتا ہے کہ ارکان سندھ اسمبلی بدنیتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ الطاف بھوانی نے منتخب ارکان کا استحقاق مجروح کیا ہے ، لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :