سندھ اسمبلی ، پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کے بجائے پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں شروع ہوا

منگل 25 جولائی 2017 16:38

سندھ اسمبلی ، پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے کے مقررہ وقت کے بجائے تقریباً پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر پونے 12 بجے ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا ۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے آغاز میں سرکاری اور اپوزیشن کے ارکان کی مجموعی تعداد 30 سے بھی کم تھی اور کورم پورا نہیں تھا لیکن کسی بھی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی ، جس کے باعث ایوان کی کارروائی بغیر کسی التواء کے جاری رہی ۔

وقفہ سوالات شروع ہو جانے کے بعد بھی ارکان کی تعداد میں نمایاں اضافہ نہیں ہوا اور صرف 36 ارکان ایوان میں موجود تھے ۔ اجلاس کے آغاز پر قائد ایوان سید مراد علی شاہ ، قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، کئی صوبائی وزراء اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے پارلیمانی لیڈر نند کمار اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔

متعلقہ عنوان :