سیف سٹی پر اجیکٹ میں حکمران سٹی کو نہیں خود کو ’’سیف ‘‘کر رہے ہیں ‘چوہدری محمد سرور /شفقت محمود

ارب کا سیف سٹی منصوبہ کاغذوں تک محددود نظر آتا ہے،کر پشن کر نیوالے اور دہشت گرد ایک ہی سکے کے دورخ ہیں‘میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 16:38

سیف سٹی پر اجیکٹ میں حکمران سٹی کو نہیں خود کو ’’سیف ‘‘کر رہے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سیف سٹی پر اجیکٹ میں حکمران سٹی کو نہیں خود کو ’’سیف ‘‘کر رہے ہیں ،12ارب کا سیف سٹی منصوبہ کاغذوں تک محددود نظر آتا ہے،کر پشن کر نیوالے اور دہشت گرد ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،پنجاب میں کل نہیں آج ہی مستقل آئی جی پنجاب کی تعیناتی کی جائے ‘پنجاب میں رینجرز کو محدوود نہیں مکمل اختیارات دینا ہوں گے،لاہوردہشت گردی کے متاثرین کے غم میں تحر یک انصاف برابر کی شریک ہے ۔

وہ منگل کے روز لاہورمیں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال اور دیگر کے ہمراہ جنرل ہسپتال میں لاہور دہشت گردی کے زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ارفع کر یم ٹاور کے قر یب جہاں دہشت گردی ہوئی اس علاقے میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے کیمپ آفس ہونے کی وجہ سے اسکو ریڈ زون ہی سمجھا جاتا ہے مگر جہاںریڈ زون محفوظ نہیں وہاں باقی علاقوں کا کیا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیف سٹی پروگرام میں ابھی تک8ہزار میںسے صرف1500کیمرے لگے ہیں اور لاہور میں جہاں دہشت گردی ہوئی وہاں کیمر ے ہی خراب نکلے ہیں کیا یہ سیف سٹی پروجیکٹ ہے اصل میں حکمران سٹی کو نہیں خود محفوظ بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو حکومت نے مکمل اختیارات نہیں دیئے وہ پولیس کے بغیر کہیں آپر یشن اور کاروائی نہیں کرسکتی ہمارا مطالبہ ہے کہ رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائے ورنہ امن خواب رہیگا دہشت گردوں کے سہولتوں کارووں اور انکو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی ذمہ دار ی حکومتی اداروں کی ہے جو ناکام نظر آتے ہیں ۔

سیکرٹری اطلا عات شفقت محمود نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے مگر حکمرانوں کو بھی چاہیے وہ امن وامان یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے بدقسمتی سے جنرل ہسپتال میں روزانہ8ہزار سے زائد مر یض علاج کیلئے آتے ہیں مگر یہاں پر صرف1500بیڈ ہیں جسکی وجہ سے ہسپتال میں آنیوالوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پولیس کو سیاست سے پاک کر نا ہوگا ۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور دہشت گردوں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے انکو ہر صورت شکست دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :