واقعہ کے بعد سے بیٹا لا پتہ ،موبائل بھی بند ہے ‘ خاتون کی گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 16:38

واقعہ کے بعد سے بیٹا لا پتہ ،موبائل بھی بند ہے ‘ خاتون کی گفتگو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) فیروز پور روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد ایک خاتون سامنے آئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا واقعے کے بعد سے لاپتہ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے کا نام عظمت اللہ ہے جو کہ رکشہ چلاتا تھا جبکہ اس کا موبائل بھی بند ہے۔خاتون نے استدعا کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس کے بیٹے کی خبر ملے وہ انہیں بتادے۔

متعلقہ عنوان :