خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 16:27

خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ اگر نواز شریف نا اہل ہو گئے تو ان کی جگہ وزارت عظمٰی کون سنبھالے گا یہ فیصلہ ان کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے آرہا ہے ان کو تو بالکل وزیر اعظم کی کُرسی پر نہیں ہونا چاہئیے۔

جیسے خواجہ آصف اور کلثوم نواز ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کو ملک کا وزیر اعظم بنا کر کیا آپ ملک کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں؟ وزیر اعظم جو بھی آئے گا اس نے دنیا میں ملک کا نام بنانا ہے۔ لیکن خواجہ آصف اس کے اہل نہیں ہیں۔ وزیر اعظم وہ ہونا چاہئیے جو بیرون ملک بھی آپ کے ملک کا نام روشن کر سکے۔ جو عوام کے لیے قابل قبول ہو۔ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پ[اک فوج اور جنرل ایوب کے بارے میں ایک مرتبہ زہر آلود تقریر کی ۔ جس کی پاک فوج سے رنجش ہےاسی کو کیسے وزارت عظمیٰ دی جا سکتی ہے؟ وزیر اعظم وہ ہونا چاہئیے جسے پاک فوج سمیت ملک کے تمام ادارے بھی قبول کریں اور جس کی شخصیت میں بھی ٹھہراؤ ہو۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :