لاہور: کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکے کا سانحہ بیدیاں سے مماثلت کا انکشاف

حملہ آور کا حلیہ بیدیاں روڈ دھماکے کے بمبار جیسا تھا، حملہ آور کے بال لمبے اور سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 16:22

لاہور: کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکے کا سانحہ بیدیاں سے مماثلت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : صوبائی دار الحکومت میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خود کش دھماکے کا سانحہ بیدیاں سے مماثلت کا انکشاف ہواہے،فیروزپورروڈ کے حملہ آور کاحلیہ بیدیاں روڈ دھماکے کے بمبار جیسا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور دھماکے کے حملہ آور کے بال لمبے اور سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

(جاری ہے)

مزید برآں پنجاب حکومت نے اعلیٰ سکیورٹی افسران کی نگرانی میں لاہور خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے آئی ٹی میں ایڈیشنل سیکرٹر ی داخلہ، سی ٹی ڈی اہلکار ، پولیس اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے صوبائی دارلحکومت میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خود کش دھماکے میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :