علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ کرکٹ ٹورنامنٹ، این ٹی ایس اور اسلامک سٹار نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

منگل 25 جولائی 2017 16:33

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ کرکٹ ٹورنامنٹ، این ٹی ایس اور اسلامک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں این ٹی ایس اور اسلامک سٹار نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزپہلے سیمی فائنل مقابلے میں قائداعظم یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، شاہد نے 29 رنز، وقار نے 19 رنز، قادر نے 11 اور قیوم نے 4 رنز بنائے، جواب میں اسلامک سٹار نے مطلوبہ ہدف آخری اوورز میں چار وکٹوں نے نقصان پر پورا کر لیا، فدا نے 22 ، جنید نے 25 رنز اور راشد نے 18 رنز بنائے، جنید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دوسرے سیمی فائنل میچ میں پی پی یو نے پہلے کھیلتے ہوئے 76 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ،ْسلمان نے 28 رنز دے کر چار کھلاڑی آئوٹ کئے ،ْجواب میں این ٹی ایس نے مطلوبہ ہدف 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، سلمان 61 رنز بنائے،اور مین آف دی میچ قرار پائے اس موقع پر مہمان خصوصی سرزیب ستی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں مین آف دی میچ کے ایوارڈ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :