نیب لاہور نے 11.77ملین کے غبن میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم مشتاق احمد کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 16:29

نیب لاہور نے 11.77ملین کے غبن میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے 11.77ملین کے غبن میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم مشتاق احمد نجی بینک میں بطور مینیجر تعینات رہا،ملزم کے خلاف بوگس بینک اکائونٹس کے ذریعے 11.77ملین کی غبن کا الزام ہے۔ ملزم کی کرپشن پر کارروائی کرتے ہوئے نیب کی جانب سے 2008ء میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا،کرپشن کارروائی پر ملزم 2007ء میں روپوش ہوا اور عدالت کی جانب سے ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا۔نیب لاہور نے ملزم کو گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

متعلقہ عنوان :