سانحہ فیروز پور روڈ ، پیپلز پارٹی لاہور کل آصف زرداری کی سالگرہ سادگی سے منائیگی

منگل 25 جولائی 2017 16:29

سانحہ فیروز پور روڈ ، پیپلز پارٹی لاہور کل آصف زرداری کی سالگرہ سادگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کل (بدھ )26 جولائی سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ لاہور میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے سادگی سے منائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پانی والا تالاب پر تقریب منعقد ہو گی اور لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔تقریب میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن خصوصی شرکت کریں گے۔