حکومت پنجاب کی چینی سرمایہ کاروں کو سالڈمینجمنٹ ،ہا سپٹل مینجمنٹ ، بائیو گیس ا نرجی پراجیکٹس جیسے منصوبوں میںسر مایہ کاری کی دعوت

پاکستان ،چین کے تعلقات نے دونوں ممالک میں ترقی کے دیگر منصوبہ جات سے د نیا بھر کو معیشت کے عروج کی نئی راہ دکھائی ‘ منشاء اللہ بٹ

منگل 25 جولائی 2017 16:29

حکومت پنجاب کی چینی سرمایہ کاروں کو سالڈمینجمنٹ ،ہا سپٹل مینجمنٹ ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں پنجاب کا 60 فیصد شامل ہے، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج کے فورم میں شرکت کا اعزاز مجھے بخشا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات اور دونوں ممالک میں ترقی کے دیگر منصوبہ جات نے د نیا بھر کو معیشت کے عروج کو نئی راہ دکھائی ہے اور دنیا نے اس حقیقت کوتسلیم کر لیا ہے کہ سی پیک اور دیگر جاری منصو بوں میں شا مل ممالک معاشی ترقی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے شہر بیجنگ میں'' بزنس آپر چیونیٹیز ان پنجاب'' کے حوالے سے منعقدہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے سفیر مسعود خالد، کمرشل کونسلر ڈاکٹر ارفعہ اقبال، سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر افسر ان کے علاوہ چائنہ کے سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے چینی سرمایہ کاروں کو اپنے صوبہ میں سالڈمنیجمنٹ،ہا سپٹل منیجمنٹ، بائیو گیس ا نرجی پراجیکٹس،واٹر اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹس جیسے منصوبوں میںسر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جس میں چین کے سرما یہ کار سرمایہ کاری کر کے دونون ممالک میں دوستی کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب ہر مقام پر آپ کو سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز واٹر منیجمنٹ کے شعبے کو فوقیت دینے کے سلسلے میں تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہیں۔آپ لوگوں کی سرمایہ کاری سے اس شعبہ کو مزید فوقیت و اہمیت مل سکے گی۔ حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز شفافیت ہے۔

ہم تمام سرکاری محکموں میں بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج دوسرے صوبوں میں حکومت پنجاب کی پالیسیوں اور اختراعی حکمت عملی کو اپنایا جا رہا ہے۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ شفافیت کے لحاظ سے صوبہ پنجاب ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں یہ ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ حکومت پنجاب نے میگاپراجیکٹس میں تقریبا سواسو ا رب روپے کی بچت کر کے ایک ایسی مثال قائم کی جس کی کو ئی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔اس موقع پر چین کے سرمیہ کاروں نے اپنے اپنے خطاب میں پنجاب میں متعلقہ شعبوں میںیقین سرمایہ کاری کا دلایا ۔جس پر وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے چین کی بزنس کمیونٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔