ْ جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں قدرتی آفات سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

مئی کے بعد سے اب تک 35افراد ہلاک ،10لاپتہ جبکہ املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے

منگل 25 جولائی 2017 16:17

ْ جنوب مغربی چین کے صوبہ  ینان  میں قدرتی آفات سے بڑے پیمانے پر جانی ..
کنمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے بعد سے جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان میں قدرتی آفات کی وجہ سے 35افراد ہلاک اور 10لاپتہ ہو گئے ہیں ، سیلاب ، ژالہ باری ، پہاڑی تودے اور مٹی کے تودے لڑھکنے جیسے قدرتی آفات کی وجہ سے یکم مئی اور 24جولائی کے دوران صوبے کی 16کمشنریوں اور شہروں کے 9000سے زائد رہائشیوں کا انخلا عمل میں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات شہری امور کے صوبائی محکمہ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 1400سے زائد مکانات منہدم ہو گئے اور 15000سے زائد کو نقصان پہنچا ،222420ہیکٹر رقبہ پرکھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ، ان میں سے 27460ہیکٹر رقبہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ براہ راست اقتصاد ی نقصانات کا تخمینہ تین بلین یوآن (440بلین امریکی ڈالر ) لگایا گیا ہے ، اب تک ینان نے ناگہانی آفات کے امدادی فنڈ ز میں 530ملین یوآن مختص کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :