چین اپنے سالانہ پیداواری ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب رہیگا ، رپورٹ

رواں سال سالانہ مجموعی قومی پیداوار 6.8فیصد رہے گی ، دواداروں کی پیشنگوئی

منگل 25 جولائی 2017 16:17

چین اپنے سالانہ پیداواری ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب رہیگا ، رپورٹ
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) دو اداروں نے منگل کو پیشنگوئی کی ہے کہ رواں سال چین کی سالانہ مجموعی قومی پیداوار 6.8فیصد رہے گی جو کہ سا ل رواں کی پہلی ششماہی کی 6.9فیصد کم لیکن قریباً 6.5فیصد کے سالانہ ہدف سے زیادہ ہو گی،چین کی سوشل سائنسز اکادمی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں پیداوار ی شرح نمو 6.8فیصد اور 6.7فیصد ہو گی ، اس دوران سرمایہ کاری ، کھپت اور برآمدات میں قدرے کم شرح سے اضافہ ہو سکتا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی معیشت اپنی مستحکم کارکردگی کو جاری رکھے گی اور ہمیں امید ہے کہ ملک اپنے سالانہ پیداواری ہدف کو پورا کرلے گا۔ سرکاری مرکز نشرو اشاعت (ایس آئی سی ) کی طرف سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں بھی سالانہ شرح نمو کے بارے میں کسی قسم کی پیشنگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سال رواں کی دوسری ششماہی میں شرح نمو 6.7فیصد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایس آئی سی کا کہنا ہے کہ معیشت ،استحکام اور ٹھوس رفتار پر رجحان برقراررکھے گی تا ہم ایس آئی سی کا کہنا ہے کہ پیداواری نمو دوسری ششماہی میں اخراجات میں مشکل کمی ،کمزور ، نجی سرمایہ کاری اور سخت لیکو یڈ ٹی کی وجہ سے دبائو محسوس کرے گی ۔ایس آئی سی نے کہا کہ مالیاتی خطرات کی روک تھام اور لیوریج کی شرح کو کم کرنے کے لئے حکومتی کوششوں کو زبردست لیکویڈٹی اور قرضوں کے حصول کے زیادہ اخراجات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پیداوار اور سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے، چین کی اقتصادی پیداوار مسلسل دس سہ ماہیوں میں 6.7فیصد سے 7فیصد کی حد کے درمیان رہی ہے، 2016ء کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سہ ماہی رفتار بڑھ کر 6.7فیصد، 2016ء کی چوتھی سہ ماہی میں 6.8فیصد اوررواں سال کی پہلی دو سہ ماہیوں میں 6.9فیصد رہی ہے ، گذشتہ روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2017ء کیلئے چین کی پیداواری شرح کی پیشنگوئی سابقہ 6.6فیصد سے بڑھا کر 6.7فیصد کی ہے ۔

یہ بات اس کی عالمی اقتصادی صورتحال کی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی ہے ، اس کے علاوہ فنڈ نے 2018ء کیلئے چین کی پیدواری نمو کی شرح کی پیشنگوئی 6.2فیصد سے بڑھا کر 6.4فیصد کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :