نوازشریف ہی2018ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے،خواجہ آصف

وزیرداخلہ سے ناراضگی سے متعلق سوال کاجواب دینے سے گریز ،حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی،وزارت عظمیٰ کیلئے میرانام محض قیاس آرائی ہے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 15:54

نوازشریف ہی2018ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے،خواجہ آصف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف 2018ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے،جبکہ حکومت بھی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی،وزارت عظمیٰ کیلئے میرانام محض قیاس آرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف ہی 2018ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ صبرکریں فیصلہ جلد پوری قوم کے سامنے آجائے گا۔تاہم وزارت عظمیٰ کیلئے میرانام محض قیاس آرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی 5سالہ مدت پوری کرے گی۔وزارت عظمیٰ کیلئے میرانام محض قیاس آرائی ہے۔ نوازشریف 2018ء تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے۔انہوں نے وزیرداخلہ کی ناراضگی سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔