مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 12 ارب62کروڑ88لاکھ سے زائد کی منظوری

منگل 25 جولائی 2017 16:04

مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 12 ارب62کروڑ88لاکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر12 ارب62کروڑ88لاکھ 65ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں جن 4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع لاہور میں 60 بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے قیام (ترمیمی) کیلئے 53 کروڑ 16 لاکھ 24 ہزار روپے، ضلع لاہور میں بیدیاں روڈ پر قائم ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے توسیعی پروگرام کیلئے 71کروڑ 79 لاکھ 46 ہزار روپے، لاہور میں چوہان کالونی سنگھ پورہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی، سیوریج سسٹم، پی سی سی اور ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے 50 کروڑروپے اور رینیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ سیکٹر انویسٹمنٹ پروگرام (ترمیمی) کیلئے 10 ارب 87 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار روپے شامل ہیں۔