سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے ،ْ شیخ رشید احمد

منگل 25 جولائی 2017 15:58

سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے یہ نہ ہو کہیں اوردھماکا ہوجائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ عظیم ججوں اورجے آئی ٹی کے سپر سکس کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پیسے پر تھوکا تک نہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت کرنے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، سپریم کورٹ کا فرض ان کا تحفظ کرنا ہے جو عدالت کے کہنے پرکھڑے ہوئے۔ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد ازجلد کرے ایسا نا نہ ہوکہیں اور دھماکا ہو جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے اقامہ کی خبروں پرشیخ رشید نے کہا کہ بہت سارے بیوروکریٹس کی فہرست بھی سامنے آرہی ہے۔