Live Updates

عمران خان سپریم کورٹ سے نااہل ہونے جا رہے ہیں، جان لیں عدالت سے جھوٹ بولنے کی سزا 12سی15سال قید ہے، عمران خان سیاسی میدان میں روایتی قلابازیاں لگاتے ہیں، تین نسلوں کے حساب کی روایت ڈال دی ہے، ان کے والد کا بھی حساب لیں گے، منی ٹریل کارٹہ لانے والے آج اسی منی ٹریل کے کنویں میںڈوب رہے ہیں، سپریم کورٹ میں عمران خان منی ٹریل پر ایک اور یوٹرن لے چکے ہیں، جو کنواں عمران خان نے دوسروں کیلئے کھودا آج خود اس میں گرچکے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں حنیف عباسی اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 15:58

عمران خان سپریم کورٹ سے نااہل ہونے جا رہے ہیں، جان لیں عدالت سے جھوٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے نااہل ہونے جا رہے ہیں، عمران خان جان لیں عدالت سے جھوٹ بولنے کی سزا 12سی15سال قید ہے، عمران خان سیاسی میدان میں روایتی قلابازیاں لگاتے ہیں، تین نسلوں کے حساب کی روایت ڈال دی ہے، عمران کے والد کا بھی حساب لیں گے، منی ٹریل کارٹہ لانے والے آج اسی منی ٹریل کے کنویں میںڈوب رہے ہیں، سپریم کورٹ میں عمران خان منی ٹریل پر ایک اور یوٹرن لے چکے ہیں، جو کنواں عمران خان نے دوسروں کیلئے کھودا آج خود اس میں گرچکے ہیں۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ملکی مسائل کو پس پشت ڈال کر بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے کہیں غلط بیانی نہیں کی اور نہ ہی کچھ چھپایا ہے، عمران خان کا مقصد ملکی ترقی میں رکاوٹ اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے، پی ٹی آئی کے وکیل بیرونی فنڈنگ کا اعتراف کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان عدالت میں منی ٹریل پر ایک اور یوٹرن لے چکے ہیں، عمران خان نے تسلیم کیا کہ ایک لاکھ 26ہزار کا منی ٹریل ان کے پاس نہیں ہے، عمران خان بنی گالہ اور غیر ملکی فنڈنگ میں فارغ ہو چکے ہیں، عمران خان نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے بقول جو بینک اکائونٹس درکار تھے وہ بینک بند ہو چکی ہیں، عمران نے جو کنواں دوسروں کیلئے کھودا آج خود اس میں گر چکے ہیں، جن لوگوں نے عمران کو لاکھوں کروڑوں روپے دیئے ان کے اکائونٹ نمبر فراہم کریں گے، ہم دکھی ہیں کہ کل قوم کے بچے شہید ہوئے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کو صرف اپنے ذاتی مفاد کی پرواہ ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان سیاسی میدان میں روایتی قلابازیاں لگاتے ہیں،عمران خان نے کہا کہ کیری پیکر کے دور میں پیسے ملے،کسی صورت میں بھی بنی گالہ کے پیسے پورے نہیں ہو رہے،عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس میں بھی پیسوں کا حساب نہیں دے پا رہے ہیں، عمران خان چیز کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں لیکن منی ٹریل موجود نہیں،عمران خان جان لیںکہ جھوٹ بولنے کی سزا بارہ سے پندرہ سال قید ہے، عمران خان نے جو بھارتی اور اسرائیلی باشندوں سے پیسے لئے وہ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران اپنے دستخط سے اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے کا اعتراف کر چکے ہیں، ہم نے عدالتوں کے سامنے سر جھکایا، پی ٹی آئی والوں کو پکڑ پکڑ کر عدالت میں لائیں گے، تین نسلوں کے حساب کی روایت ڈال دی ہے، عمران خان کے والد کا بھی حساب لیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ قوم کو کیری پیکر کے بارے میں پتہ ہونا چاہیے، کیری پیکر نے کہا کہ دنیا میں ہر آدمی کی ایک قیمت ہے جس سے وہ خریدا جا سکتا ہے، عمران خان نے 25ہزار ڈالر لے کر پاکستان کی کرکٹ چھوڑ کرکیری پیکر کی کرکٹ کھیلی، منی ٹریل کا رٹہ لگانے والے اسی منی ٹریل کے کنویں میں ڈوب رہے ہیں، عمران خان صاحب ہمیں مُنی ٹریل نہیں مًنی ٹریل چاہیے، عمران خان ساری زندگی کے پیسے جمع کریں تو بھی فلیٹ نہیں خرید سکتے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات