آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہورآمد،جنرل ہسپتال میں دھماکےکے زخمیوں کی عیادت کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 15:44

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہورآمد،جنرل ہسپتال میں دھماکےکے ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہوردھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے جنرل ہسپتال پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے زخمیوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔  مزید برآں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج لاہور میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔