خواجہ آصف کا اقامہ بھی سامنے آگیا‘وزیرہونے کے ساتھ دوبئی کی کمپنی کے ملازم بھی ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 جولائی 2017 15:38

خواجہ آصف کا اقامہ بھی سامنے آگیا‘وزیرہونے کے ساتھ دوبئی کی کمپنی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جولائی۔2017ء) وفاقی وزیردفاع اور مسلم لیگ( ن) کے راہنماءخواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کمپنی کے ملازم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا، سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے تحریک انصاف کے راہنما ءعثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کردی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہا کہ اقامہ کرپشن کرکے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ رکھا گیا، پاکستان میں کرپشن کی لوٹ سیل لگانے والے باہر نوکریاں کررہے ہیں، عمران خان کا اقامہ نکلتا نون لیگ آسمان سر پر اٹھا چکی ہوتی، عمران خان کا اقامہ نہیں کیونکہ ایک ایک پیسہ ملک میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نےاقامہ 27سال سے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈکلیئر کیا ہوا ہے، 1983 سے بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ وصول کرتا ہوں، ابو ظہبی میں1983سے بینک اکاﺅنٹ بھی موجود ہے۔
خواجہ آصف کا اقامہ بھی سامنے آگیا‘وزیرہونے کے ساتھ دوبئی کی کمپنی ..

متعلقہ عنوان :