علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی227 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کی جامعات میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہیپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا تقریب سے خطاب

منگل 25 جولائی 2017 15:53

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی227 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی کئی لحاظ سے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے ،ْ طلبہ کی سالانہ تعداد 13لاکھ سے زائد ہے جو ملک کی تمام جامعات کے طلبہ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے ،ْ اس لحاظ سے بھی یہ منفرد یونیورسٹی ہے کہ تیرہ لاکھ طلبہ میں 56فییصد خواتین پر مشتمل ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے ہے ،ْ اس یونیورسٹی کا دائرہ کار محدود ہے نہ مخصوص ،ْ اس کی حدیں پاکستان کی سرحدوں سے ملتی ہیں ،ْ بطور وائس چانسلر عہدے کا چارج لیا تو اس یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بہت سارے خواب تھے جن میں بڑا خواب ریسرچ کلچر کا فروغ تھا اور ھنگامی بنیادوں پر اقدامات کے نتیجے میں اس خواب کوحقیقت کا روپ ملا ،ْ پونے تین سال کے محتصر عرصے میں 12ریسرچ جرنلز شائع ہوئے اور رواں سال کے آخر تک یہ تعداد 15ہوجائے گی اور یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہوگی جس کی 15۔

(جاری ہے)

ریسرچ جرنلز ہوں گے ،ْ اسی طرح ریسرچ کانفرنسسز کے انعقاد کا ریکارڈ بھی قائم کردیا گیا ہے ،ْ اس دوران 21قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کی گئی ہیں ،ْ اس مختصر عرصے میں 23نئے تعلیمی پروگرامز بھی متعارف کئے گئے ہیں ُ درس کتب پر نظرثانی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا "ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے ایم ایس ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے اسلام آباد ریجن کی227 طلبہ و طالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ ،ْ قوم و ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تحقیق کا سفر جاری رکھے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم تحقیق میں معاون و مددر گار ثابت ہوگی ۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی حصولی آپ کی محنت کا مظہر ہے اور یونیورسٹی آپ کی ذہانت کو سلام پیش کرتی ہے۔

یونیورسٹی کے راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان ،ْ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ایڈوائزری سروسسز ،ْ رانا طارق جاوید ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز میاں عارف سلیم عارف ،ْ ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید ،ْ ڈین فکلٹی آف سوشل سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی بھی تقریب میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :