حنیف عباسی نے شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،

عدالت نے 3 اگست کو طلب کر لیا

منگل 25 جولائی 2017 15:48

حنیف عباسی نے شیخ رشید کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، شیخ رشید کو 3 اگست کو راولپنڈی کی ایڈیشنل اینڈ سیشن عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ہرجانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ لیگی رہنما کے نوٹس پر راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد نے شیخ رشید کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس کے مطابق شیخ رشید کو 3 اگست کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی نے ہرجانے کے نوٹس میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران ان کے خلاف ہیروئن کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :