وزیراعظم 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر اور کابینہ ارکان نے مالے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا

منگل 25 جولائی 2017 15:48

وزیراعظم 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچ گئے
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف 3روزہ دورے پر مالدیپ پہنچ گئے، مالدیپ کے صدر اور کابینہ ارکان نے مالے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف 3روزہ دورے پر مالدیپ پہنچ گئے ۔ مالے کے ہوائی اڈے پر مالدیپ کے صدر اور کابینہ کے ارکان نے انکا شاندار استقبال کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے د ورے میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔وہ26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

نوازشریف صدرعبد اللہ یامین عبد القیوم کیساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پربات چیت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے۔مالدیپ کے ساتھ تعلقا ت دونوں ممالک کے عوام کے جذبات کے باعث انتہائی قریبی اور گرمجوش ہیں ۔وزیراعظم کے دورے سے مالدیپ کے ساتھ سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی ، دفاع ، سیاحت ،تعلیم کے شعبوں اور عوام سے عوام تک کے رابطوںکو مزید مستحکم بنانے میں نئی تحریک پید اہوگی ۔

متعلقہ عنوان :