پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی کی وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 15:00

پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی کی وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ کیلئے سندھ اسمبلی ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ کے حق میں سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی ہے،مشترکہ قرارداد میں وزیراعظم نوازشریف سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ کے حق میں سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم اراکین نے کثرت رائے سے قرارداد منظور کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد خرم شیر زمان اور پیپلزپارٹی کی جانب سے خیرالنساء مغل نے پیش کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء نثارکھوڑو کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے منصب پررہنے کاجوازکھو چکے ہیں۔نوازشریف فوری وزارت عظمیٰ کاعہدہ چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کوسیاسی شہید نہیں بننے دے گی، چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلتی رہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیراعظم کے جانے اور دوسرے کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ دوسری جانب قرار داد کی منظوری کے وقت ن لیگ اور فنکشنل لیگ کٹی کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔