جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بے گھرافراد کے اپنے گھروں کی واپسی کا حتمی مرحلہ شروع

منگل 25 جولائی 2017 15:38

جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بے گھرافراد کے اپنے گھروں کی واپسی کا حتمی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے بے گھرافراد کے اپنے گھروں کی واپسی کا حتمی مرحلہ منگل کو شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ آخری مرحلے میں 3500خاندانوں کی واپسی متوقع ہے، یہ وہ خاندان ہیں جو مختلف وجوہات کی بناء پر پہلے کے مراحل میں واپس جانے سے رہ گئے تھے۔ واپس جانے والے خاندانوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے 25 ہزار روپے نقد اورسفری اخراجات کیلئے 10ہزار روپے فی خاندان دیئے جارہے ہیں۔ بے گھرافراد کے اپنے گھروں کی واپسی کا حتمی مرحلہ 5 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :