انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کا دوروزہ اجلاس شروع

توانائی کے بے پناہ وسائل سے مالا مال بحر ہند کوسیکورٹی اور ماحولیات جیسے خطرات لاحق ہیں ،ْ ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی

منگل 25 جولائی 2017 15:38

انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کا دوروزہ اجلاس شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)پاک بحریہ کی جانب سے اسلام آباد میں انڈین اوشین نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے دو روزہ اجلاس کا آغازہوگیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ا نڈین اوشیننیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت پاک بحریہ کر رہی ہے ۔دو روزہ اجلاس میں نیول سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے ممبر ممالک آسٹریلیا ، بنگلہ دیش، فرانس ، بھارت، ایران، تھائی لینڈ، عمان، سنگاپور اور پاکستان اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

سمپوزیم کے ورکنگ گروپ کے افتتاحی سیشن سے پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف( آپریشنز ) ریئرایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بے پناہ وسائل سے مالا مال بحر ہند کوسیکورٹی اور ماحولیات جیسے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ موجودہ عالمی اور علاقائی میری ٹائم چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے ،ْخطے میں امن و استحکام کویقینی بنانے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی ناگزیرہے۔ریئرایڈمرل نے کہا کہ میری ٹائم سیکورٹی اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنزمیں پاک بحریہ سرگرم کردار ادا کر رہی ہے