دفتر خارجہ میں جونئیر افسر کی بطور سیکرٹری تعیناتی، سینئیر سفارتکار نالاں

بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکار عبد الباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 14:37

دفتر خارجہ میں جونئیر افسر کی بطور سیکرٹری تعیناتی، سینئیر سفارتکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : پاکستان کے دفتر خارجہ میں جونئیر افسر کی بطور سیکرٹری تعیناتی پر سینئیر سفارتکار عبد الباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی سفارکار عبد الباسط دفتر خارجہ میں جونئیر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری تعیناتی پر نالاں تھے جس کے بعد اب انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عبد الباسط کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ۔ حکومت نے عبد الباسط کی جگہ سہیل محمود کو دلی میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ عبد الباسط نے اپریل 2018ء میں ریٹائر ہونا تھا لیکن ناراضگی کی بنا پر انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

متعلقہ عنوان :