آرمی چیف کی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنیکی یقین دہانی

ہاکی لیگ یا کسی بھی انٹرنیشنل ٹور کیلئے پاکستان آنے والی ٹیم کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائیگا،آرمی چیف کی سجاد کھوکھر کو یقین دہانی

منگل 25 جولائی 2017 15:32

آرمی چیف کی انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنیکی یقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) افواج پاکستان قومی کھیل کے فروغ اور انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پاکستان ہاکی ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا، لیگ کے دوران غیرملکی پلیئرز کے لئے پاکستان آرمی کی طرف سے سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی۔

پاک فوج کے سربراہ نے صدر پی ایچ ایف کو یقین دلایا کہ پاکستان ہاکی لیگ یا کسی بھی انٹرنیشنل ٹور کے لیے پاکستان آنے والی ہاکی ٹیم کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

صدر پی ایچ ایف نے آرمی چیف کو مزید بتایا کہ پی ایچ ایف ستمبر میں ورلڈ الیون کو پاکستان میں مدعو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں جرمنی، ہالینڈ اور آسٹریلیا کے نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا، ورلڈ الیون کیساتھ شیڈول نمائشی میچ ممکنہ طور پر آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی یا کراچی میں کھیلا جائیگا۔صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ افواج پاکستان کی طرف سے پاکستان ہاکی لیگ کی سپورٹ سے پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال ہو گی اور قومی کھیل میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :