ساہیوال بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق

منگل 25 جولائی 2017 15:29

ساہیوال بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) یہاںنواح میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق چک 73ای5ایل میں امتیاز کی 6سالہ بیٹی ایمان فاطمہ گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اس نے واٹر پمپ کی موٹر کو چھوا تو موٹر کے شاٹ ہونے کی وجہ سے اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ نڈھال ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

نور شاہ کچا روڈ پر آبادی بٹلاں میں محمد نواز کی 11سالہ بچی فاخرہ بجلی کا پنکھا چلانے لگی تو تار شاٹ ہونے کی وجہ سے اسے بجلی کا جھٹکا لگا اور بیہوش ہو گئی جسے ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :